بھارتی کرکٹر منیش پانڈے نے تامل اداکارہ سے شادی کرلی

10:29 AM, 4 Dec, 2019

نئی دہلی:بھارتی کرکٹر منیش پانڈے نے معروف تامل اداکارہ اشرتا شیٹھی سے شادی کرلی جس میں قریبی دوستوں اور بھارتی کرکٹرز نے بھی شرکت کی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار کھلاڑی اورمڈل آرڈربیٹسمین منیش پانڈے معروف تامل اداکارہ اشرتا شیٹھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔دونوں کے درمیان کافی عرصہ سے دوستی تھی اور آخر کار یہ دوستی شادی میں تبدیل ہو گئی۔

منیش پانڈے کی شادی میں کئی بھارتی کرکٹرز اور قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔

مزیدخبریں