ممبئی:بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، بالی ووڈ سٹار نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر شیئر کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے نک جونز اور بالی وڈ کی خوبرو حسینہ پریانکا چوپڑا نے اپنی شادی کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے، پریانکا چوپڑا نے اپنی ہندو رسم و رواج سے ہونے والی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سرخ جوڑے میں ملبوس ہیں اور جونز بھی خوب نظریں ملائے فوٹو گرافروں کو پوز دے رہے ہیں ۔
دوسری طرف نک جونز نے بھی عیسائی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا نے سفید جوڑا پہنا ہوا ہے، تصویر میں نک جونز نے کالے رنگ کا سوٹ ملبوس کر رکھا ہے، اس موقع پر نک جونز پریانکا چوپڑا کے ہاتھ کو چوم رہے ہیں۔
جوڑے کی اس رومانوی تصویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام اور ٹوئیٹر پر کافی پذیرائی ملی ہے، انسٹا گرام پر 33 لاکھ سے زائد مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، تصویر پر 35 ہزار سے زائد کمنٹس بھی آئے یعنی مداحوں کی کثیر تعداد نے تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پسند کیا ہے۔
واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹول کے میٹ گالا میں سال 2017 میں پہلی بار پریانکا سے ملاقات کرنے والے نک جونز عمر میں اپنی دلہنیا سے 10 سال چھوٹے ہیں، پریانکا کی عمر 35 اور نک کی 25 سال ہے۔