سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی لاجر بینچ تشکیل دیدیا گیا

09:37 PM, 4 Dec, 2018

اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کرنے کیلئے سپریم کورٹ نے 5 رکنی لاجر بینچ تشکیل دیدیا۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بننے والے لاجر بینچ میں جسٹس آصف سعیدکھوسہ،جسٹس عظمت سعید ، جسٹس فیصل عرب اورجسٹس مظہرعالم شامل ہیں۔لاجر بینچ کل سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحیقیقات کو آغاز کرے گا۔ اس سلسلے میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللّٰہ، چوہدری نثار، خواجہ آصف سمیت 146 افراد کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے نئے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنانے کی عوامی تحریک کی درخواست پر پنجاب حکومت پراسیکیوشن اور ملزمان کو نوٹس کر دئیے تھے۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کب اور کیسے ہوا؟

17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ کے سامنے قائم تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سےتھوڑی مزاحمت کی گئی جس پر پنجاب پولیس حرکت میں آئی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 90 زخمی ہوئے۔

مزیدخبریں