گوگل نے 2018 کی مشہور ترین ایپس کی فہرست جاری کر دی

08:55 PM, 4 Dec, 2018

نیویارک: موبائل فونز کے اس دور میں جاب کی تلاش، لوکیشن جاننے، بجٹ بنانے، صحت سے متعلق معلومات لینے اور تصویریں بنانے کےلئے اپیس کا استعمال ہوتا ہے، ایسا محسوس ہو تا ہے کہ  ایپس کے بغیر اب موبائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ 


اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ کونسی ایپ کتنی مددگارثابت ہو سکتی ہے؟ گوگل نے 2018 کی مشہور ترین ایپس کی ایک فہرست تیار کی ہے۔ گوگل نے ایپس میں استعمال ہو نے والے فیچرز اور دنیا بھر میں استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کی بنا پر فہرست کو ترتیب دیا ہے۔ 


ڈراپس ( Drops): سال 2018  میں زبان سیکھنے کا سب سے اہم طریقہ ایپس ہے۔ لیکن ابھی تک تمام زبانیں سیکھنے کےلئے ایپس نہیں بنیں ہیں ، ڈراپس ایک ایسی ایپ ہے جس کی مدد سے آپ 31 زبانیں سیکھ سکتے ہیں۔ یہی وہ ایپ ہے جس کو گوگل نے اس کے بہترین ڈیزائن، صارفین کے لیے آسان ہونے کی بنا پر پہلے نمبر پر رکھا ہے۔


ریڈ اٹ(Reddit):سال 2018 میں صارفین کی سب سے زیادہ پسند کردہ ایپ ریڈاٹ ہے، تقریبا 100,000سے زیادہ کمیونٹیز نے سوشل نیٹ ورکس پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، پسندیدہ ترین مضامین میں رشتہ داریاں، مستقبل اورملٹی لیول مارکیٹنگ فراڈ پر بحث ہوئی، زیادہ تر صارفین نے اس کام کےلئے ریڈاٹ کا استعمال کیا۔

وی میج(Vimage): سال 2018  میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں وی میج چھائی رہی، وی میج ایک سینماگراف اینی میٹر اورلائیو فو ٹو ایڈیٹر ایپ ہے، جو اپنے صارفین کو لائیو فیچرز شامل کرنےکی اجازت دیتی ہے، جیسا کہ حرکت کرتی ہوئی تصویر اور انسٹاگرام فوڈر وغیرہ۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی  فہرست میں نو ڈرا(No.Draw ) دوسرے ، نیور تھنک(Neverthink) تیسرے ، ٹک ٹوک(TikTok) چوتھے اور سکاﺅٹ ایف ایم(Scout FM) پانچویں نمبر پر ہے۔


ٹیسٹی(Tasty): سال 2018 میں روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی ایپس میں ٹیسٹی سرفہرست رہی ہے، Buzzfeed کی پاپولر فوڈز  ایپس جو کے مزیدار  کھانوں کی ترکیبات سے متعلق ہے، یہ ایپ اپنے صارفین کو مزیدار کھانے بنانے کی ترکیب سیکھاتی ہے۔

اس فہرست میں کینوا(Canva) دوسرے نمبر پر ہے جو کہ گرافک ڈیزائننگ سے متعلق ہے، نوشن(Notion) تیسرے اور 'وئو بوٹ"(Woebot) چوتھے نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں