شاہ رخ کی نئی فلم زیرو کا دبئی میں پریمیئر ، مداحوں کیلئے سپر سٹار سے ملاقات کا سنہری موقع

08:33 PM, 4 Dec, 2018

دبئی :بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کو ان سے دبئی میں ملاقات کرنے کا سنہری موقع مل گیا ہے ، شاہ رخ چھ دسمبر کو دبئی گلوبل ویلج میں  اپنی نئی فلم کے پریمیئر میں شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداحوں کے پاس ان سے ملاقات کرنے کے لیے سنہری موقع ہے ، کنگ خان دبئی کے گلوبل ویلج میں اپنی نئی فلم کے پریمیئر میں شرکت کر رہے ہیں، پریمیر میں شرکت کی ٹکٹ پندرہ درہم رکھی گئی ہے۔

آرگنائزر  کے مطابق پریمیئر کی ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے اور مداحوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس نادر موقعے کا ہرممکن طور پر فائدہ اٹھائیں، آرگنائزر نے بتایاہے کہ پریمیئر شو میں لاکھوں شائقین ہوں گے، پریمیئر میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ بھی موجود ہو  گی۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی پریمیئر میں شرکت کر رہی ہیں، شاہ رخ خان کی نئی فلم زیرو   کی ہدایتکاری  آنند رائے نے دی ہے۔

فلم زیرو   کی کہانی میروت سے تعلق رکھنے والی شخصیت بووا سنگھ پر بنائی گئی ہے جس کو جیون ساتھی کے چنائو میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنی جیون ساتھی کا انتخاب اسے عافیہ بھنڈر کے روپ میں ملتا ہے جو کہ ناسا کی ایک سائنسدان ہوتی ہے۔ 

دو ہیروئنز   کی بدولت فلم کی کہانی لو   ٹرائی اینگل بن جاتی ہے۔ فلم کے  بجٹ پر دو سو کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے جوکہ 28 ملین ڈالر کے قریب بنتے ہیں ، زیرو اس وقت شاہ رخ خان کی سب سے مہنگی فلم بتائی جا رہی ہے ، فلم کے نام کے حوالے سے کافی ٹائٹل سامنے آ چکے ہیں مگر حتمی نام رواں برس ہی منتخب کیا گیا  جو کہ زیرو ہے، اس سے قبل قطرینہ میری جان اور سپر ہیرو جیسے نام سامنے آ ئے تھے۔

فلم کی عکسبندی  اورلینڈو میں مکمل کی گئی ہے ، اس فلم میں سری دیوی نے بھی اپنی آخری جھلک دکھلائی ہے جو  کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی جہان فانی سے کوچ کر گئی تھیں، فلم کی فوٹوگرافی مئی 2017 میں ممبئی میں شروع کی گئی، فلم رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی پریمیئر میں شرکت کر رہی ہیں ، شاہ رخ خان کی نئی فلم زیرو کی ہدایتکاری  آنند رائے نے دی ہے۔

مزیدخبریں