سات سالہ بچے نے یوٹیوب سے 22ملین ڈالرز کما لیے

07:19 PM, 4 Dec, 2018

نیویارک: عام طور پر بچے سات سال کی عمر میں ٹرائی سائیکل، کرکٹ یا کوئی گیم کھیلتے ہیں، لیکن ایک ایسا  بچہ بھی ہے جو  اس عمر میں یوٹیوب سےسالانہ 22ملین ڈالرز کما  رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، ریان نامی بچے نے سات سال کی عمر میں یوٹیوب سے 22 ملین ڈالرز کما کر نیا ریکارڈ بنا دیا ہے، ریان اگلے سال تک 5,000,000 ڈالرزسے بھی زیادہ کما کر سب سے زیادہ کمائی کرنے والا یوٹیوبر بن جائے گا۔ 

ریان کا ’ریان  ٹوئز   ر یوئیو ‘ کے نام سے یوٹیوب چینل ہے جو شروع میں اس کے والدین نے2105 میں بنایا تھا، جب یہ سٹا ر  یوٹیوبر صرف چار سال کا تھا۔


اب تک اس کے چینل پر 17.3ملین سبسکرائبرز  اور  ویڈیوز   کو تقریبا 26 بلین لوگ دیکھ چکے ہیں، ریان یوٹیوب کی فاربز   کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر ہے، جیک پال دوسرے نمبر پر جب کہ 'ڈیوڈ  پر فیکٹ' اس فہرست میں تیسرے نمبر ہے۔


ریان نے صرف ایک سال میں اپنی کمائی میں دوگنا اضافہ کیا ہے، جو کہ اس کے سپانسر کے ساتھ ڈیل سے ممکن ہوا۔


فاربز کے مطابق ینگ یوٹیوبر نے 22 ملین میں سے ایک ملین ڈالر یوٹیوب اشتہارات سے کمائے، باقی رقم  سپانسرسے حاصل ہوئی۔


ریان امریکن بچوں میں اس قدر مشہور ہے کہ وال مارٹ نے" ریانز  ورلڈ "کے نام سے بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی ایک رینج متعارف کروائی ہے، ریان کی وال مارٹ سے ڈیل کے بعد ممکنہ طور پر انکم میں کافی اضافہ متوقع ہے۔


این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں ریان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بچے میری ویڈیو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ  مزاحیہ اور   انٹرٹینگ ہوتی ہیں۔


ریان کی دو بہنیں بھی ہیں جو  ان کے ہی دوسرے چینل میں کبھی کبھار مہمان کے طور  پر  آتی ہیں، اس چینل کا نام 'ریان فیملی ریویئو' ہے۔

مزیدخبریں