ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

06:01 PM, 4 Dec, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی معیشت میں بہت زیادہ ممکنہ صلاحیت کا سرمایہ کاروں کو پورا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔موجودہ حکومت پاکستان میں علم کی بنیاد پر معیشت استوار کرنے پر کام کررہی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں ٹیلی نار کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیگو بریکی  نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں کی،  ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق حکومتی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ  موبائل فونز کمپنیاں بھی حکومتی ترقیاتی ایجنڈے کی کامیابی میں کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

سی ای او ٹیلی نار کے مطابق ان کی کمپنی 2005ء سے اب تک پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر چکی ہے اور پاکستان کی معیشت میں اس کا اہم کردار ہے۔ پاکستان میں گروپ کی اب تک 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے 5 ہزار براہ راست روزگار فراہم ہوچکا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم کو ٹیلی نار کے مستقبل کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔کاشت کاروں کے لیے ڈیجٹیل ورلڈ، ہیلتھ کیئر اور ڈیجٹیل انٹرشپ کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

سی ای او کے مطابق ٹیلی نار گروپ پاکستان اور اس کے عوام کی بہتر خدمات کے لیے کوشاں ہے۔ جلد پاکستان میں 140 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے بھی آگاہ کیاگیا ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیلی نار گروپ کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان میں علم کی بنیاد پر معیشت استوار کرنے کے لیے کام کررہی ہے اور موبائل فونز کمپنیاں بھی حکومتی ترقیاتی ایجنڈے کی کامیابی میں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وزیر اعظم نے اس عزم کاپختہ اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت شفافیت اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے جو کہ ملکی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہیں ۔انہیں ملک کی بڑھتی ہوئی معیشت میں بہت زیادہ ممکنہ صلاحیت کا پورا فائدہ اٹھانا۔

مزیدخبریں