’گو عمران گو ‘کے نعرے،زرتاج گل کھلی کچہری چھوڑ کر چلی گئیں

03:23 PM, 4 Dec, 2018

ڈی جی خان: وعدے نبھا نہیں سکتے تو کرتے کیوں ہو؟ وزیر مملکت زرتاج گل کو فورٹ منرو میں کھلی کچہری لگانا مہنگا پڑ گیا۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے عام انتخابات 2018 میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ حلقے میں انٹری ڈالی تو عوام سیخ پا ہوگئے۔

ان کی جانب سے فورٹ منرو میں لگائی گئی کھلی کچری " گو عمران گو " کے نعروں سے گونج اٹھی۔ عوام کے مشتعل ہونے پر زرتاج گل کو کھلی کچہری چھوڑ کر جانا پڑا۔

مزیدخبریں