پنجاب حکومت نے” پولٹری فیملی پیکج “کا آغاز کردیا

02:24 PM, 4 Dec, 2018

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان کے غربت مکائوپروگرام پر عملدر آمد کرتے ہوئے محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے شہریوں کیلئے "پولٹری فیملی پیکج "کا آغاز کردیا۔


تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ابتدائی طور پر شہریوں میں 100 یونٹ تقسیم کر دیئے گئے۔ ایک یونٹ میں ایک مرغا، پانچ مرغیاں شامل ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد کہتے ہیں ضلع راولپنڈی میں 25 لاکھ یونٹس کی تقسیم کا ہدف رکھا ہے۔


محکمہ لائیوسٹاک کی ترجمان مدیحہ طارق نے بتایا کہ پولٹری فیملی پیکج کیلئے لائیو سٹاک آفس سے فارم دیئے جار ہے ہیں۔ محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ ہر یونٹ میں 85 روز کی مرغیاں دی جارہی ہیں جو جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں