ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں 274رنز پر آئوٹ

12:34 PM, 4 Dec, 2018

ابوظہی :نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہی پاکستانی بائولروں کے سامنے 274رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز وکٹ کیپر بلے باز واٹلنگ 42 اور ولیم سومرویلے نے 12 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو اس موقع پر کیویز کا مجموعی سکور 229 رنز تھا۔لیگ سپنر یاسر شاہ کم ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانے سے دو وکٹیں دوری پر ہیں۔

گزشتہ روز انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جب کہ اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ابوظہبی ٹیسٹ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا۔

کیویز کی جانب سے کپتان کین ولیمسن 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ جیت راول 45 اور گرینڈہوم 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزیدخبریں