بیرون مملکت موجود اہل خانہ کے اقامہ کی تجدید ممکن ہے،سعودی محکمہ پاسپورٹ

10:56 AM, 4 Dec, 2018

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ مرافقین یا تابعین کے اقاموں کی تجدید ان کے بیرون ملک ہونے کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے بشرطیکہ فیملی کا سربراہ مملکت میں موجود ہو اور ان کا خروج و عودة موثر ہو۔

سعودی عرب میں مقیم ایک غیر ملکی نے ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے دریافت کیا تھا کہ میرا اقامہ ربیع الثانی 1440ھ میں ختم ہورہا ہے، میرے اہل و عیال خروج و عودة پر بیرون مملکت گئے ہوئے ہیں کیا میں رجب 1440 ھ تک مرافقین فیس ادا کرکے اقامہ کی تجدید کراسکتا ہوں؟ مقیم غیر ملکی کا مقصد یہ بھی ہے کہ آیا وہ اپنے مرافقین اور تابعین کے خرو ج وعودة کے ویزے میں توسیع کراسکتا ہے؟

محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ اگر فیملی کا سربراہ مملکت میں موجود ہے اور اس کے مرافقین یا تابعین خروج عودة پر باہر گئے ہوئے ہیں تو ایسی حالت میں ان کے اقامے کی تجدید کی جاسکتی ہے۔ جہاں تک خروج و عودة کے ویزے میں توسیع کا تعلق ہے تو اس حوالے سے اسے وزارت خارجہ سے رجوع کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں