ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان کی ہائی بجٹ فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ تو باکس آفس پر ناکام رہی لیکن رجنی کانتھ اور اکشے کمار کی ہائی بجٹ فلم ’2.0‘ نے چار دن میں ہی باکس آفس پر چار چاند لگا دیئے ہیں۔
فلم’2.0‘ نے مجموعی طور پر چار دن میں ہی 4 سو کروڑ روپے کا بزنس کرلیا، جس کی تصدیق فلم کے پروڈکشن ہاو¿س نے بذریعہ ٹوئٹر پوسٹ کی۔
پروڈکشن ہاو¿س نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا، 'پوری دنیا سے 400 کروڑ کی کمائی تاریخی ہے، یہ بلاک بسٹر نہیں میگا بلاک بسٹر ہے'۔
History in the making! 400 CRORES WORLDWIDE! Not just a blockbuster, it's a MEGA BLOCKBUSTER! ????????#2Point0MegaBlockbuster #2Point0 @rajinikanth @akshaykumar @shankarshanmugh @iamAmyJackson @arrahman pic.twitter.com/er1yxuo95N
— Lyca Productions (@LycaProductions) December 3, 2018