سندھ حکومت کے منظور نظر افسران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

12:27 AM, 4 Dec, 2018

کراچی : سندھ حکومت کے منظور نظر افسران کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا، ترجمان نیب کے مطابق نیب نے منظور قادر، ثاقب سومرو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی ثاقب سومرو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں، دونوں ملزمان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔

ترجمان نیب نے بتایاکہ ملزمان کو کرپشن چارجز میں کئی بار نیب نے طلب کیا، پیش نہ ہونے پر دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ، نیب اعلامیہ کے مطابق منظور قادر اور ثاقب سومرو کو گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں