سرمائے کی قلت، بینکاری نظام میں 1550 ارب روپے داخل

سرمائے کی قلت، بینکاری نظام میں 1550 ارب روپے داخل

کراچی: سٹیٹ بینک پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں1550ارب روپے شامل کر دیئے ہیں، نیلامی میں27بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 26 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں1550ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔مرکزی بینک نے پیر کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں4روز کے لئے 5.77فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سی1550ارب روپے شامل کر دیئے۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.84فیصد تا 5.76فیصد سالانہ کے حساب سی1611ارب25کروڑروپے مقرر کئے گئے تھے ۔ نیلامی میں 27بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 26 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

مصنف کے بارے میں