اسلام آباد: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے میں کہا گیا ہے کہ وزیر دفاع جیمز میٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔جیمز میٹس نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر دفاع خرم دستگیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار سے بھی ملاقات کی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ امریکی وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا مل کرافغان امن عمل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق جیمز میٹس نے پاکستانی حکام سے کہا کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے خاتمے کی کوششیں دگنی کی جائیں۔
خیال رہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے وفد کی صورت میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی تھی۔