(ن) لیگ نے ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرلیا

(ن) لیگ نے ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کیخلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے آئندہ انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ قومی اسمبلی میں پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ دینے پر میر ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں موجودہ درپیش چیلنجز، سیاسی صورت حال سے نمٹنے کے ساتھ پارٹی کے مستقبل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا گیا اور ظفر اللہ جمالی اور رضا حیات ہراج کے خلاف تادیبی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کی جمہوریت اور معیشت کے دشمن ناکام ہوئے، (ن)لیگ کو ضلعی سطح پر بھی متحرک کیا جائے گا، جاوید ہاشمی کی (ن) لیگ میں باقاعدہ شمولیت کی بات نہیں ہوئی۔