کراچی:قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے800کیچز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق 35سالہ کامران اکمل اس وقت قائد اعظم ٹرافی کے رائونڈ آف 8میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ روز کراچی میں خان ریسرچ لیبارٹریز کیخلاف میچ میں انہوں نے وقاص مقصود کی گیند پر عبدا لرحمان مزمل کا کیچ تھام کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800کیچز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی اور مجموعی طور پر 27ویں وکٹ کیپر بننے کااعزاز اپنے نام کیا ۔
کامران اکمل اب تک 227فرسٹ کلاس میچز میں802کیچز اور 61سٹمپ آٹ کی مدد سے مجموعی طور پر 863شکار کرچکے ہیں ۔