سیاسی اور سفارتی سطح پر چین پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا : وزیر اعلیٰ پنجاب

09:38 PM, 4 Dec, 2017


اسلام آباد: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچادیا ہے، سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے ۔


اسلام آباد میں وزیراعلی شہباز شریف نے چین کے سفارت خانے میں چینی سفیر یا جنگ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں امن ، محبت، تعاون اور والہانہ جذبوں کی روشن مثال ہے، پاکستان میں سی پیک کے تحت منصوبوں کی تیز رفتار اور شفاف تکمیل کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی اور سفارتی سطح پر بھی چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہاہے، ملاقات میں چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اور دو طرفہ معاشی تعاون ہر گزرتے لمحے فروغ پا رہا ہے،پنجاب اسپیڈ کا اعزاز شہباز شریف کی انتھک محنت اور غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں