لاہور: مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف نے اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کر لیا۔
نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کے لیے کل لاہور سے لندن روانہ ہونگے جبکہ ان کے ہمراہ مریم نواز کی لندن روانگی متوقع ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے بعد اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے کہ جبکہ دوسری جانب عدالت نے سابق وزیراعظم کو ایک ہفتے کا استثنیٰ دے دیا ہے، اور مریم نواز کی استثنیٰ کے لیے دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔
نواز شریف اہلیہ کی عیادت کیلئے کل لندن جائینگے
07:18 PM, 4 Dec, 2017