یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی تصدیق

07:08 PM, 4 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

صنعا:  یمنی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میں علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ یمن وزارت داخلہ کی جانب سے جاری میں علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا دو گھنٹے قبل یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے مارے جانے کی متضاد خبریں نشر ہوئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی عبداللہ صالح صوبہ مارب کی جانب فرار ہوتے وقت مارا گیا ہے۔ المیادین نے رپورٹ دی ہے کہ علی عبداللہ صالح کی اقامت گاہ اب انصارللہ اور یمنی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

دوسری جانب العربیہ نے بھی علی عبداللہ صالح زندہ ہے اور اپنے جنگجووں کی سرپرستی کر رہا ہے۔ روسیاالیوم نے بھی رپورٹ دی ہے کہ علی عبداللہ صالح کی رہائشگاہ کو مکمل طور پر نابود کر دیا گیا ہے۔

اس چینل کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع کی جانب سے یمن کے معزول صدر کے مارے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں