پھلیاں پروٹین کی کمی کا بہترین علاج ہیں، ماہرین

پھلیاں پروٹین کی کمی کا بہترین علاج ہیں، ماہرین

لندن: برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پروٹین کی کمی کا پھلیاں بہترین علاج ہیں۔

امپیرئل یونیورسٹی آف لندن کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق کے مطابق پھلیوں میں فولیٹ نامی مرکب پایا جاتا ہے جو ماں کے پیٹ میں بچے کے اعصابی نظام کی تشکیل کرتا ہے اگر ماں فولیٹ نہ کھائے تو اس سے بچے کی اعصابی نشوونما متاثرہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک پھلیوں میں فولیٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس اہم جزو کی کمی سے جسمانی کمزوری، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی، بھوک کی کمی اور دیگر کیفیات جنم لیتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ پھلیوں میں پولی فینولز جیسے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جن کے باقاعدہ استعمال سیکئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ لوبیا کھانے والے افراد دل کے امراض کا کم شکار ہوتے ہیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ لوبیا اور دیگر پھلیاں کھانے والوں کا کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے اس کے علاوہ یہ دل کی رگوں کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلیاں آنتوں میں مفید بیکٹیریا کو پروان چڑھا کر نظامِ ہضم کو بہتر بناتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں