ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ڈیئر زندگی گوگل پلے پرمقبول ترین فلم بن گئی۔
جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رْخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘بھارت میں گوگل پلے پر مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔گوگل انڈیا نے ’گوگل پلے‘پر سال کے دوران مقبول ترین فلموں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق شاہ رْخ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ڈیئر زندگی مقبولیت میں پلے نمبرپر رہی جبکہ دوسرے نمبر پر ہولی وڈ فلم ’موانا‘اور ’ونڈر ویمن‘شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی گوگل پلے پر ٹاپ گیمز میں باہو بلی گیم نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئنز،سپر ماریو اور پوکی مون ڈیول کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
واضح رہے گوری شندے کی ہدایتکاری میں بننے والی کنگ خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’ڈیئر زندگی‘گذشتہ سال نومبر میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ سمیت پاکستانی اداکار علی ظفر نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔