لیہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں بدنظمی ٗ جنون نے خواتین پر دھاوا بول دیا

لیہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں بدنظمی ٗ جنون نے خواتین پر دھاوا بول دیا


لیہ : پی ٹی آئی کا جلسہ شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا ٗ جنون نے خواتین کے انکلوژر پر دھاوا بول دیا ٗ رکاوٹیں ہٹا دیں ٗ خاردار تاریں پھلانگ لیں۔


تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی نے سیاسی میدان سجا لیا جہاں چیئر مین عمران خان لودھراں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لیہ پہنچے ۔ جلسہ گاہ میں خواتین اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئیں جب تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک ساتھ خواتین کے انکلوژر پر دھاوا بول دیا ٗ اس دوران سٹیج پر تحریک انصاف کی سنیئر قیادت موجود رہی لیکن وہ بھی اس صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ۔


خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی اور ان کا انکلوژر بھی کافی بڑا بنایا گیا تھا ٗ اسی دوران خواتین کے انکلوژر میں مردوں نے گھسنا شروع کر دیا جس وجہ سے خواتین میں ایک کھلبلی سی مچ گئی۔