وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس کی ملاقات

04:32 PM, 4 Dec, 2017

اسلام آباد: وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک امریکاتعلقات،خطے کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اسلام آباد میں ا مریکی وزیر دفاع کی وزیراعظم سے ملاقات میں امریکا کی نئی جنوبی ایشیائی پالیسی کے امور زیر غور آئی ۔ملاقات میں وفاقی وزراء خرم دستگیر،خواجہ آصف،احسن اقبال ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختاراورمشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی شریک تھے ۔ملاقات میں پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل بھی شریک تھے۔ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس ایک روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے۔ نور خان ائیر بیس پر وزارت دفاع اور خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیاگیا۔ جیمزمیٹس کے دورے اور ملاقاتوں کا مقصدافغانستان میں قیام امن اہم ایجنڈا تھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغانستان میں مزیدامریکی و نیٹو افواج کی تعیناتی پر ہماری اور امریکہ کی سوچ میں فرق ہے ۔ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کی سوچ میں فاصلہ ہے۔ اسی فاصلے کی وجہ سے دونوں ممالک مذاکرات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں