امان: اُردن نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ وزیر خارجہ Ayman Safadi نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو ایک ٹویٹ میں دھمکی دی کہ اس سے عرب اور مسلم دنیا اشتعال میں آئے گی اور امن کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔
فلسطینی تحریک حماس نے بھی دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا یا اپنا سفار تخانہ متنازعہ علاقے میں منتقل کیا توایک نئی انتفادہ تحریک شروع ہوجائے گی۔ تاہم اس مسئلے پر امریکی محکمہ خارجہ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
خیال رہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی این این سمیت بہت سے امریکی اور مغربی ذرائع ابلاغ امریکی حکام کے حوالے سے اطلاع دے رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ سے اس متنازع فیصلے کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ امریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یروشلم کو اگلے ہفتے اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں