" سعودی عرب "
جدہ: گولڈ مارکیٹ کی سو فیصد سعودائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوتے ہی مکہ مکرمہ ریجن کی تمام کمشنریوں میں گولڈ مارکیٹوں پرچھاپہ مہم شروع کردی گئی۔
مشیر وزیر محنت ڈاکٹر محمد القحطانی پوری ٹیم لیکر تفتیش کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ 230 دکانوں کے مالکان نے سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کیا۔252دکانوں کے دورے کئے گئے۔ چھاپہ مہم کے دوران 37دکانیں بند پائی گئیں۔
سعودی محکمہ تجارت کے حکام کا کہناہے کہ غیر ملکی فوری طور پر ان دکانوں سے ہٹ جائیں کیونکہ یہاں اب صرف سعودی شہری ہی کام کر سکتے ہیں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور ملک بدر کیا جا سکتاہے ۔