ممبئی :ہالی ووڈ اداکارہ ناؤمی کی معروف بھارتی ڈیزائنر مانیش ملہوترا کے ساتھ تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں ۔تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی ہلچل مچادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ ناؤمی بھارتی ثقافت کی دلدادہ نکلی ہیں ۔اداکارہ کے لیے معروف بھارتی ڈیزائنر مانیش نے خاص ملبوسات تیار کیےجن کو پہن کے اداکارہ نے بھارتی شہریوں کا دل جیت لیا۔ اداکارہ کی ساڑھی اور لہنگے کی تصاویر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دھوم مچادی ہے۔
اداکارہ اور ماڈل ناؤمی آجکل بھارت کے شہر نئی دہلی میں موجود ہیں اور یاد رہے کہ اداکارہ بھارتی ثقافتی ملبوسات میں رایمپ واک کر چکی ہیں اور ان ے دیسی انداز کو بہت پسند کیا گیا تھا۔