باغی کی ن لیگ میں واپسی، سینیٹر بنایا جائے گا

12:11 PM, 4 Dec, 2017

اسلام آباد:جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن میں دوبارہ شامل ہو گئے جس کے لیے نواز شریف نے انہیں پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاوید ہاشمی کو سینیٹر بنایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اس ملاقات میں جاوید ہاشمی کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔جس میں  مریم نواز ،احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے ۔ملاقات میں نواز شریف نے جاوید ہاشمی کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ۔ پارٹی میں شمولیت کا اعلان ملتان میں ہونے والے جلسے میں کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ نیونیوز  نے 3 دن پہلے جاوید ہاشمی کی نوازشریف کی ملاقات کی خبر نشر کی تھی ۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ کی پالیسیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2014میں تحریک انصاف کے دھرنے کے بعد جاوید ہاشمی نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزام لگاتے ہوئے تحریک انصاف کو بھی خیر باد کہہ دیا تھا ۔

مزیدخبریں