پنجاب ہاؤس پہنچنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا والہانہ استقبال

11:47 AM, 4 Dec, 2017

اسلام آباد ::پنجاب ہاؤس میں لیگی کارکنوں کا جوش و خروش دیکھا تو مریم نواز نے فوراً ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا دی. نعروں کی گونج کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب ہاؤس میں ابھی یہ جوش اور ولولہ ہے.


ایک کارکن نے سوال کیا کہ محسوس ہوتا ہے میاں صاحب سوشل میڈیا پر خاص نظر رکھتے ہیں تو تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ نوازشریف کو مسلسل باخبر رکھتی ہیں۔


یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے  احتساب عدالت میں تینوں ریفرنس یکجاکرنے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنانا تھا جس کیلئے احتساب عدالت کی جج محمد بشیر نے احتساب عدالت کی کارروائی 1 بجے تک یہ کہ کر  ملتوی کر  دی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد احتساب عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی ۔

جس کے بعد نواز شریف احتساب عدالت نے پنجاب ہاؤس پہنچے تو وہان پر موجود لیگی کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا جس کی ویڈیو مریم نواز بے اپنے ہینڈل پر لگائی ہے ۔

مزیدخبریں