اسلام آباد ::پنجاب ہاؤس میں لیگی کارکنوں کا جوش و خروش دیکھا تو مریم نواز نے فوراً ویڈیو سوشل میڈیا پر لگا دی. نعروں کی گونج کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پنجاب ہاؤس میں ابھی یہ جوش اور ولولہ ہے.
"Wazir-e-Azam Nawaz Sharif"
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 4, 2017
Punjab house just now. pic.twitter.com/MFF9PIyYXA
ایک کارکن نے سوال کیا کہ محسوس ہوتا ہے میاں صاحب سوشل میڈیا پر خاص نظر رکھتے ہیں تو تصدیق کرتے ہوئے جواب دیا کہ وہ نوازشریف کو مسلسل باخبر رکھتی ہیں۔
Mian sb keeps a keen eye on social media. Takes updates from me regularly ☺️ https://t.co/DkdHW7rrKv
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 4, 2017
یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے احتساب عدالت میں تینوں ریفرنس یکجاکرنے اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنانا تھا جس کیلئے احتساب عدالت کی جج محمد بشیر نے احتساب عدالت کی کارروائی 1 بجے تک یہ کہ کر ملتوی کر دی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد احتساب عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی ۔
جس کے بعد نواز شریف احتساب عدالت نے پنجاب ہاؤس پہنچے تو وہان پر موجود لیگی کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا جس کی ویڈیو مریم نواز بے اپنے ہینڈل پر لگائی ہے ۔