ممبئی:بھارت میں ایک شہری کو بس میں جوتے اتارنا مہنگاپڑھ گیا ہے۔جوتے اتارنے کے باعث بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 27 سالہ پرکاش کمار نامی شخص دھرم شالہ سے دہلی جا رہا تھا راستے میں شخص نے اپنے جوتے اتا ر لیے اور اس کی جرابوں کی بد بوفضا میں پھیل گئی۔
کاش کمار کی جرابوں کی بدبو اس قدر شدید تھی کہ مسافروں کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ، جس پر بعض مسافروں نے پرکاش کو بدبودار موزے بیگ میں رکھنے یا باہر پھینکنے کا مشورہ دیا تو اسے غصہ آگیا اور تلخ کلامی سے بات بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔
لہذا یس کے ڈرائیور نے معاملے کی پیچید گی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس میں شکایت دائر کروا دی اور کاش کمار کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔
بس میں جو تے اتارنے کے باعث شہری حوالات میں بند
11:19 AM, 4 Dec, 2017