لاہور: لاہور پریس کلب کے باہر نابینا افراد کا احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین نے دھرنا دے کر پریس کلب کے سامنے سڑک بلاک کر دی۔ مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مظاہرین کہنا ہے کہ حکومت ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ نابینا ملازمین کو ریگولر کرے اور نابینا افراد کے لیے نوکریوں میں مختص کوٹے پر عملدرآمد کیا جائے۔
مظاہرین کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے 15 اکتوبر تک مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود اب تک مطالبات پورے نہیں کیے گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں