بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراﺅں کے بدصورت جیون ساتھی

10:26 AM, 4 Dec, 2017

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری میں خوبصورت ہیرو اور ہیروئنز کو دیکھ کر کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان کی زندگی میں ان کے جیون ساتھی بھی کسی سے کم خوبصورت نہیں ہوں گے ۔ لیکن آج ہم آپکو ایسے فلمی ہیرو اور ہیروئنز اور اس شعبے سے وابسطہ افراد کے جیون ساتھیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کا خوبصورتی کے حوالے سے  آپس میں کوئی موازنہ نہیں ۔ جہاں فلمی خاتون آپکو کو خوبصورت دکھائی دے گی وہیں اس کا جیون ساتھی اتنا خوبصورت نہیں ہوگا ۔ ایسا ہی معاملہ بالی ووڈ کی مرد شخصیات کا ہے ۔تو چلیں شروع کرتے ہیں ۔

1- ٹیولپ جوشی  اور ونود نائر

ٹیولپ جوشی کو  بھارتی فلم "میرے یار کی شادی " شہرت ملی ۔تاہم مذکورہ خاتون کی شادی ونود نائر کے ساتھ ہوئی  جو کہ پائلٹ ہے تاہم دونوں کی جوڑی دیکھ کر "مس میچ کپل " کی تصویر دکھائی دیتی ہے ۔

2۔ جیکولین فرنینڈس اور ساجد خان 

سری لنکن بیوٹی کوئن جیکولین فرنینڈس اور ساجد خان کے آپسی تعلقات کے بارے میں جانے کے بعد یہ بات قبول کرنے کے دل نہیں کرتا کہ دونوں ایک وقت میں دوست رہے ہیں اور دونوں کے مبینہ تعلقات بھی تھے ،2013 میں ساجد کے خان کے خواب اس وقت چکنا چور ہو گئے تھے جب جیکولین نے اس سے راہیں جد ا کر لیں تھیں۔

3- سری دیوی اور بونی کپور 

80 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی سری دیوی کو کون نہیں جانتا۔سری دیوی نے بونی کپور سے شادی کر لی تھی ۔ اور شادی کے بعد دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں تاہم بونی کپور دن بدن بوڑھے ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ سری دیوی ابھی تک اپنے آپ کو فٹ حالت میں رکھا ہو اہے ۔

 4- فرح خان اور شرش کندر

فرح خان کو کون نہیں جانتا مگر اس کے شوہر کو کم لو گ ہی جانتے ہیں ، فرح خان کے مقابلےمیں اس کے شوہر شرش کندر کی جسامت خوبصور ت ہے اور سمارٹ بھی ہے  جبکہ فرح خان اب دیکھنے میں بوڑھی دکھائی دینا شروع ہو گئی ہے ۔ اس کی اہم وجہ وزن کا بڑھنا بھی ہے ۔ جبکہ شرش کا اپنا وزن اور جسمانی ساخت فرح خان سے ہزار درجے بہتر دکھائی دیتی ہے۔

5-جوہی چاولہ اور  جے مہتا 

جوہی چاولہ کو بھارتی فلم انڈسٹری جو مقام حاصل ہے وہ کسی اور کو کم ہی ملا ہے ،بڑے بڑے ہیروز جیسے شاہ رخ خان کے ساتھ فلمیں کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے تاہم یہ کسی کے نصیب میں آتا ہے ، جوہی بھی ان خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں ، خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مذاج کی حامل بھی ہیں ۔ جوہی چاولہ کے جیون ساتھی جے مہتا بھی فلم انڈسٹری سے وابسطہ ہیں لیکن دونوں کو دیکھ کر مس میچ کپل کا احساس ضرور ہوتاہے ۔کیونکہ جوہی خوبصورت اور جوان نظر آتی ہے جبکہ جے مہتا پڑھاپے کی جانب گامز ن شخص دکھائی دیتے ہیں ۔

مزیدخبریں