لاہور: شہبازشریف نے ٹیلی فون کال گھماکر پیر حمیدالدین سیالوی کو راضی کرلیا۔ن لیگ کی جانب سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر پیر سیالوی نے راناثناء کے استعفے کامطالبہ موخرکردیا.حمیدالدین سیالوی کے فرزند صاحبزادہ محمد قاسم نے بھی میڈیا کو بتایا کہ جلدہی وزیر اعلی ٰ آستانہ شریف پر حاضری دینگے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے ٹیلی فونک رابطے میں پیر حمیدالدین کے سارے گلے شکوے سنے اور جلدتمام تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراد ی۔نیونیو ز سے گفتگو میں رکن صوبائی اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی نے کہا کہ رابطے میں وزیر اعلی ٰ نے معاملات کے حل کے لیے وقت مانگا ہے ۔رابطے کے بعد حمیدالدین سیالوی کے فرزند نے میڈیا کو بتایا شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں آستانہ سیال شریف میں حاضری دینگے اورتمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل کرلیا جائےگا۔وزیر قانو ن رانا ثناء نے بھی مفاہمتی پالیسی اپنانے کو ترجیح دی اور جلدہی پیر سیالوی سے ملاقات کرکے ناراضگی دور کرنے کاعندیہ دے دیا۔