ایم این اے علی رضا عابدی کی پارٹی رکنیت معطل، قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا حکم

11:42 PM, 4 Dec, 2016

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ 23 اگست 2016ء کو اختیار کی گئی پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر علی رضا عابدی کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کر دی گئی ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید علی رضاعابدی نے پالیسیوں کی پیروی نہیں کی جس کے باعث ان کی بنیادی پارٹی رکنیت خارج کر دی گئی ہے جبکہ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں۔

مزیدخبریں