مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا،میرواعظ عمر فاروق

10:30 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

سری نگر:کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارت پر واضح کر دیا کہ بھارت حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا.

ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کی موجودگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری نہیں چاہتے کہ جنگ ہو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ سب سے اہم ایشو یعنی مسئلہ کشمیر پر مذکرات کئے جائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں