خیبرایجنسی: وادی تیرہ میں فضائی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک

10:07 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

تیرہ: خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے زیراستعمال متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیاگیا.

مزیدخبریں