لندن: کیل مہاسوں کے ہاتھوں انسان کافی مشکلات کا شکار رہتا ہے اور ہر کوئی آپ کو مختلف طرح کی ادویات کے استعمال کے مشورے دیتا ہے لیکن ان کے استعمال سے افاقہ ہونے کی بجائے نقصان ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو کیل مہاسوں سے نجات کے لئے قدرتی طریقے بتاتے ہیں۔
بیکنگ سوڈا کااستعمال: جلد پر بننے والے کیل مہاسوں کی وجہ اس میں موجود تیل ہوتا ہے لیکن اگر آپ جلد کو تیل سے پاک کردیں تو دانے ختم ہونے لگتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ بیکنگ سوڈا لے کر اس میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور اسے پیسٹ کی شکل میں مہاسوں پرلگائیں۔کچھ دن کے استعمال سے کیل مہاسے غائب ہوجائیں گے۔بیکنگ سوڈااستعمال کرنے سے قبل جلد کو کسی کلیزنر سے صاف کرلیں تاکہ مٹی اور دھول نہ رہے اور آپ کی جلد کو کوئی نقصان بھی نہ پہنچے۔
شہد کے ماسک کا استعمال:بازاری صابنوں اور دیگر کیمیکل والی اشیاءکے استعمال سے جلد پر زیادہ دانے نکلنے لگتے ہیں لہذا آپ کو چاہیے کہ قدرتی چیز کا استعمال کریں اور شہد کے ماسک سے بہتر کوئی چیز نہیں۔آدھ چمچ قدرتی شہد لے کر اس میں چند قطرے پانی ملائیں اور اس سے جلد کا مساج کریں اور دس منٹ تک شہد لگارہنے دیں۔اس کے بعد تازہ پانی سے جلد کو دھولیں۔
ایلو ویرا کااستعمال:کوارگندل کو جلد کو ملائم اور تازہ بنانے کے لئے مجرب مانا جاتا ہے۔اس میں موجود gibberellinsاورpolysaccharidesکی وجہ سے جلد کی سوزش ٹھیک ہوتی ہے اور کیل مہاسے بنانے والے جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے۔منہ کو صاف کرکے اس پر ایلوویرا کا جیل لگائیں اور 20منٹ تک لگا رہنے دیں،اسکے بعد تازہ پانی سے دھولیں۔کچھ دن کے استعمال سے آپ واضح فرق دیکھیں گے۔
ملتانی مٹی کا استعمال: اس مٹی میں موجود قدرتی اجزاءکی بدولت نہ صرف آپ کے چہرے پر موجود کیل مہاسے غائب ہوجائیں گے بلکہ اس کی وجہ سے آپ کا چہرہ بھی تروتازہ ہوجائے گا۔اس میں موجود قدرتی اجزاءنہ صرف جلد کو صاف کرتے ہیں بلکہ جلد میں موجود زہریلے مادوں کوبھی نکالتے ہیں۔پانی میں مٹی کو مکس کریں اور پیسٹ بناکر متاثرہ حصہ پر لگائیں اور سوکھنے پر تازہ پانی سے دھولیں،یہ نسخہ بھی کچھ دن استعمال کرنے سے آپ کو کافی فائدہ ہوگا۔