شادی کی تقریب میں گولی لگنے سے حاملہ ڈانسر ہلاک

08:54 PM, 4 Dec, 2016

بھٹنڈا: بھارتی پنجاب کے ضلع پھٹنڈا میں شادی کی تقریب کے دوران گولی لگنے سے حاملہ رقاصہ ہلاک ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق موڑ منڈی میں 25 سالہ کلوندر کور شادی کی تقریب میں رقص کر رہی تھی۔

 شراب کے نشے میں دھت ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی تو گولی رقاصہ کو جا لگی جس سے کلوندر کور موقع پر ہی ہلاک ہوگئی ۔

ایک شخص نے واقعہ کی ویڈیو موبائل کیمرہ سے بنالی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں