ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’عقل مند‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں سمجھ لیں گے۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں پوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کاروباری شخصیت ہیں اور جس طرح انہوں نے اپنے کاروبار میں ترقی کی، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک عقل مند شخص ہیں۔
اس سے قبل پوٹن اس امید کا اظہار بھی کر چکے ہیں کہ ٹرمپ کے دور میں امریکا اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔