ادلب میں فضائی حملے، کم از کم 14 افراد ہلاک

08:20 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ادلب: شامی صوبے ادلب کے ایک گاؤں میں اتوار کے روز ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 14 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیا۔

نومبر میں روسی وزیردفاع سیرگئی شوئیگو نے کہا تھا کہ روسی فورسز ادلب اور حمص کے صوبوں میں ’بڑا آپریشن‘ شروع کر چکی ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ ادلب صوبے پر بشارالاسد مخالف باغی قابض ہیں۔

مزیدخبریں