فلم کی شوٹنگ کے دوران رجنی کانت زخمی ہوگئے

اپنی نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ (ٹوپوائنٹ زیرو) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

07:07 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی: منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ’’2.0‘‘ (ٹوپوائنٹ زیرو) کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بالی ووٖڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کردارادا کرنے میں خاصے مشہورہیں، رجنی کانت ہدایتکار “ایس شنکر” کی نئی آنے والی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظرکوعکسبند کرانے کے دوران اچانک گرپڑے۔

اداکارکے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جس کے بعد انہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرکا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھربھیج دیا گیا ہے۔واضح ر ہے کہ فلم 2.0 ایک سائنس فکشن فلم ہے جو آئندہ برس دیوالی کے موقع پر سینیما گھروں کی زینت بنے گی.

مزیدخبریں