امرتسر: بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ الزام تراشی سے افغانستان میں پرتشدد کارروائیاں نہیں رک سکتیں۔ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی افغان صدراشرف غنی سے مفید باتیں ہوئیں۔
امرتسر میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کےخاتمےکےلیے مربوط کوششیں کررہا ہے،۔ ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کامشترکہ اعلامیہ اہم کامیابی ہے۔ ہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ افغانستان اوردیگرممالک مل کرتحریک طالبان کی کارروائیوں کوروکیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قیادت مل بیٹھ کرمسائل کاحل تلاش کرے۔ پاکستان نےہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے۔ ہم بھارت کے ساتھ برابری کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ۔ جموں کشمیرکی وجہ سے بھارت کے ساتھ تناؤہے۔ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط نے کہا کہ اعلامیہ اچھا ہے،کالعدم تنظیموں کا ذکربھی آیا ہے۔ سرتاج عزیز کی اجیت دوول سے ملاقات نہیں ہوئی۔