بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارائیں کس چیز سے ڈرتی ہیں?

زندگی میں ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز سے ’’ڈر‘‘ تو لگتا ہے اور خواتین تو کچھ زیادہ ہی ’’ڈرپوک‘‘ واقع ہوئی ہیں ،

ممبئی: زندگی میں ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز سے ’’ڈر‘‘ تو لگتا ہے اور خواتین تو کچھ زیادہ ہی ’’ڈرپوک‘‘ واقع ہوئی ہیں ،وہ کسی معمولی اور بے ضرر سی چیز سے بھی ڈر جاتی ہیں وہ چاہے کوئی جانور ہو یا کوئی اور چیز ،ایسے میں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے ذریعے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی فلمی حسینائیں کس چیز سے ڈرتی ہیں .

بھارتی فلم انڈسٹری میں ’’بار بی ڈول‘‘ کے نام سے معروف کترینہ کیف کا ’’ڈر‘‘ انتہائی دلچسپ اور عجیب و غریب ہے ،جسے جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہیں رہے گی ،جی ہاں کترینہ کیف کو کسی جانور یا خلائی مخلوق سے ڈر نہیں لگتا بلکہ ٹماٹر کی طرح خوبصورت اداکارہ کسی اور سے نہیں ’’ٹماٹر ‘‘ کو دیکھ کر ہی ڈر جاتی ہیں ۔کترینہ کیف کے اس ڈر کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

سلمان خان کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سلطان ‘‘ میں اکھاڑے میں کشتی کے داؤ پیچ کرتی نظر آنے والی انوشکا شرما حقیقی زندگی میں ’’بائیک رائیڈنگ ‘‘ سے بہت ڈرتی ہیں ،حالانکہ وہ ’’ جب تک ہے جان‘‘ اور ’’رب نے بنا دی جوڑی‘‘ جیسی فلموں میں اپنے اسی ’’ڈر‘‘ کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ کا سفر طے کرنے اور ’’ایکشن فلموں ‘‘ میں خطرناک سٹنٹ کرنے والی دپیکا پڈوکون رئیل لائف میں سانپ سے بہت ڈرتی ہیں اور کسی بھی جگہ سانپ دیکھتے ساتھ ہی اس ’’بہادر‘‘ اداکارہ کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ جاتا ہے ۔

بالی ووڈ کی’’ بلیک بیوٹی ‘‘کہلانے والی بپاشا باسو روائتی عورتوں کی طرح چھپکلی سے بہت ڈرتی ہیں،بھارتی فلموں میں بے باکی کے ریکارڈ قائم کرنے والی سانولی سلونی یہ اداکارہ چھپکلی سے اتنا ڈرتی ہے کہ اسے دیکھ بھی نہیں سکتی اور اگر کہیں اسے چھپکلی نظر آ جائے تو چیخیں مارنا شروع کر دیتی ہے

بھارتی فلموں کی چلبلی اداکارہ اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور بھی انوشکا شرما کی طرح ’’بائیک رائیڈنگ ‘‘ سے بہت ڈر تی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ بائیک رائیڈنگ کا انجانا خوف اسقدر ان کے سر پر سوار ہوتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اگر میں نے بائیک رائیڈنگ کی تو شائد زندہ نہ رہوں ۔

بھارت کی ایک اور معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ڈر بھی خوب ہے ،وہ چھپکلی سے نہیں ڈرتی لیکن اسے گھوڑوں سے بہت ڈر لگتا ہے ،اس کی وجہ کیا ہے کہ وہ صرف گھوڑوں سے ہی ڈرتی ہے ؟ ہو سکتا ہے کہ ماضی میں کبھی کسی گھوڑے نے پریانکا چوپڑا کو لات رسید کی ہو جس کے بعد گھوڑے کا ڈر اس کے دماغ پر سوار ہو گیا ہو ۔

بھارت کی ’’ڈرٹی گرل ‘‘ اور ہندوستانی فلموں میں اپنی منفرد شناخت قائم کرنے والی ودیا بالن بھی ایک ایسے معصوم جانور سے بہت خوفزدہ ہوتی ہیں جسے کئی لوگ بڑے شوق کے ساتھ اپنے ساتھ سلاتے بھی ہیں اور کھلاتے پلاتے بھی ہیں ،جی ہاں ودیا بالن ’’بلی ‘‘ سے بہت خوف محسوس کرتی ہیں اور اگر کوئی بلی اس کے قریب آ جائے تو وہ ڈرنا شروع کر دیتی ہے کہ کہیں بلی اسے کاٹ ہی نہ لے ۔

بھارتی فلموں کی ایک اور مشہور اداکارہ سونم کپور بلی ،چھپکلی اور بائیک رائیڈنگ سے نہیں ڈرتی،بالی ووڈ فلموں میں کسی نہ کسی کو لفٹ کراتی اس حسینہ کے لئے سب سے مشکل مرحلہ وہ ہوتا ہے جب اسے کسی کثیر المنزلہ بلڈنگ یا مال میں’’ لفٹ ‘‘پر سوار ہو نا پڑے،یہ لمحہ سونم کپور کے لئے انتہائی مشکل ہوتا ہے اور اسے بہت ڈر لگتا ہے ۔

انڈین فلموں میں جلد ہی اپنا نام بنانے والی اداکارہ سیلینا جیٹلی کا ڈر تو سب سے منفرد ہے ،اس حسینہ کو بھی چھپکلی بلی ،کتے یا گھوڑے سے ڈر نہیں لگتا بلکہ انڈین فلم نگری کی یہ اداکارہ ’’تتلی ‘‘ سے ڈرتی ہے ،لوگوں کا خیال ہے کہ اس پری چہرہ پیکر کے ڈر کی اصل وجہ ’’تتلی ‘‘ کا مسلے جانا ہو گی اس کے علاوہ کبھی تتلیوں سے کسی کو ڈرتے ہوئے نہیں دیکھا گیا ،لیکن بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہندوستانی فلم انڈسٹری میں ’’تتلیوں سے’’ کھیلا ‘‘ جاتا ہے ،تو ہو سکتا ہے کہ اسی وجہ سے سیلینا جیٹلی کو تتلیوں سے ہمدردی پیدا ہو گئی ہو اور وہ انہیں پکڑنے سے ڈر تی ہو ۔

مصنف کے بارے میں