ترکی نےروس کوتجارت کیلئے قومی کرنسی استعمال کرنےکی پیشکش کردی

05:17 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ماسکو: ترکی نےروس کوتجارت کےلیےقومی کرنسی استعمال کرنےکی پیشکش کردی، روس اورترکی روبل اورلیرامیں تجارت کریں گے۔

رجب طیب اردوان نے پیوٹن کو کہا کہ ہم ہر چیز خریدنے کے لئے ربلز میں ادا کریں گے جبکہ آپ کو لیرا میں ہمیں ادائیگی کر نی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اس پر عمل درآمد کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
میڈیا سے بات چیت میں اردوان کا کہنا تھا کہ میں نےاس معاملےمیں سینٹرل بینک کوہدایات جاری کردی ہیں۔اسطرح قومی کرنسی میں ادائیگی سے ہماری کر نسی مضبوط ہو گی اور لیرا کی اہمیت میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین کو بھی اسی طرح کی تجویز کر چکے ہیں،جسے چین نے قبول کر لیا ہے۔

مزیدخبریں