خانانی اینڈ کالیہ منی ایکسچینج کمپنی کےڈائریکٹر نے خودکشی کر لی

04:24 PM, 4 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی:خانانی اینڈ کالیہ منی ایکسچینج کمپنی کےڈائریکٹر نے خودکشی کر لی۔

بتایا جاتا ہے کہ جاویدخانانی ڈیپریشن کا شکار تھے،پولیس کا کہنا ہے واقعہ خودکشی لگتا ہے۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بہادرآبادمیں ایک زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیاہے جس کے بعد پولیس نے لاش شناخت معلوم کی تو پتہ چلا کہ یہ معرو ف کرنسی ڈیلر ہیں اور انہوں نے عمارت کی 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی۔

جاوید خانانی کیخلاف ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش بھی چل رہی تھی ۔پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتاہے ہے لیکن تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گا ۔جاوید خانانی کے خاندان ذرائع کا کہناہے کہ وہ ایک دو روز سے کافی پریشان نظر آر ہے تھے ،اور جس عمارت سے انہوں نے خودکشی کی ہے وہ ان کی اپنی ہی ملکیت تھی ۔جاوید خانانی نے دوپہر ڈیڑھ بجے چھلانگ لگائی جس کے بعد ان کی لا ش کو لیاقت نیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں پر دو بجے ان کی شناخت ہوئی اور ان کے اہل خانہ ڈیڈ باڈی لے گئے۔

مزیدخبریں