لاہور:سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے نیونیوز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لاہور پریس کلب میں احتجاجی کیمپ میں شرکت کی۔احتجاج میں شریک صحافیوں اور نیوکے کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دور میں نیوز چینل کو بند کرنا غیر جمہوری عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انکے ہمراہ رضا ہارون بھی تھے۔
اس سے قبل انہوں نے میٹ دی پریس مٰں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ملک سے نفرتیں ختم کرنے آئی ہےجو میرا نظریہ نہیں مانتے انھیں پھر بھی سینے سے لگاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کامطالبہ ہے کہ ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوں،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پارٹی اختلافات کو دشمنی بنالینا ہے۔