شہریوں نے ملتان میٹرو بس سروس کو لاہور ، روالپنڈی سے بہتر قرار دے دیا

02:05 PM, 4 Dec, 2016

لاہو ر: پنجاب میں مختلف منصوبوں کو تجربات کی بھینٹ چڑھانا تو ایک عام سی بات ہو گئی ہے ۔ پنجاب خاص طور  لاہور میں بننے والے منصوبےمتعدد دفعہ تجربات کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔ اس کی ایک مثال تو یہ ہے کہ لاہور کی متعدد سڑکیں بننے کے فورََا بعد ہی  نئی اور کھلی کرنے کے لیے دوبار ہ توڑ دی جاتیں ہیں۔

چند دن پہلے ایک سروے کے دوران پنجاب تین جگہوں پر بنائی جانے والی میٹرو کے بارے میں سروے کے دوران پوچھا گیا کہ کو ن سی میٹرو بہتر ۔ ملتان  ، راولپنڈی ، اور لاہور کی میٹرو سروسز کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب انتہائی مخلتف آیا ۔ تینوں شہروں کے باسیوں کی زیادہ تعداد نے ملتان کی میٹرو بس سروس کو بہترین قرار دیا ۔ جبکہ راولپنڈی بس سروس کو دوسر ا مقام ملا ۔ سب سے پہلے بنائی جانے والی میٹرو بس سروس لاہور کو تیسرا مقام ملا۔ 

شہریوں کا کہناتھا کہ لاہور میٹرو بس سروس کو شروع کرنے میں انتہائی جلد بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔ اس کی خوبصورتی اور پائیداری کا بھی خیال نہین رکھا گیا ۔ اس کے برعکس ملتان میٹرو میں جلد بازی کی بجائے تجربے کی بنیاد پر کام کیا ۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ لاہور میٹرو پر تجربات کیئے گئے جس کے بعد انہی تجربات کی روشنی میں روالپنڈی اور ملتان کی میٹرو سروس بنائی گئی ۔ 

آیئے ہم آپکو تینوں میٹرو بس سروسز کی تازہ ترین تصاویر دکھاتے ہیں جس سے آپکو معلوم ہو جائے گا کہ کون سی میٹرو سروس بہتر ہے ۔

روالپنڈی 

ملتان میٹرو بس

لاہور 

لا

مزیدخبریں