پشاور:ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاورمیں بھی نیو نیوز کی بند ش کے خلاف احتجاج جاری ہے ، صحافیوں، سیاسی قائدین اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے نیونیوز کے کارکنوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور چیئر مین پیمرا کیخلاف احتجاج کیا ۔پشاور پریس کلب کے باہر لگائے گئے احتجاجی کیمپ تیسرے روز بھی صحافیوں کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین ،کارکنوں اور سوسائٹی کے نمائندوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ،جنہوںنے چیئرمین پیمرا کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔کیمپ میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان اور دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت ،مشتاق احمد نے چیئرمین پیمرا کےخلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ نیونیوز کی نشریات فوری طورپر پر بحال کی جائیں اور چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو عہدے سے برطرف کیا جائے۔