برلن : دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ میں جنگی قیدی رہنے والا ایک جرمن فوجی اظہار تشکر کی منفرد مثال قائم کر گیا ہے۔ نازی فوج کے ایس ایس دستوں کے اس سابق فوجی نے مرتے ہوئے اپنی جمع پونجی ایک سکاٹش گاو¿ں کے نام کر دی۔
برطانوی دارالحکومت لندن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ہٹلر دور کے اس سابق نازی جرمن فوجی کا نام ہائنرش شٹائن مائر تھا، جو 19 برس کی عمر میں ایس ایس دستوں کے ایک فوجی کے طور پر برطانیہ میں جنگی قیدی بنا لیا گیا تھا۔بعد ازاں اسے برطانیہ میں پرتھ شائر کاو¿نٹی میں کومری نامی سکاٹش گاوں کے قریب کلٹی برّگن کے مقام پر جنگی قیدیوں کے ایک کیمپ میں رکھا گیا تھا۔
تب مقامی باشندوں نے اس نازی جرمن جنگی قیدی سے اتنا اچھا سلوک کیا تھا کہ جنگ کے اختتام پر اپنی رہائی کے بعد کے کئی عشروں کے دوران بھی ہائنرش شٹائن مائر باقاعدگی سے اس گاو¿ں میں جاتا رہا تھا۔پھر 2014ءمیں جب ہائنرش کا انتقال ہوا، تو اپنی موت سے قبل وہ اپنی عمر بھر کی جمع پونجی، جو قریب تین لاکھ چوراسی ہزار برطانوی پاو¿نڈ یا قریب چار لاکھ پچاسی ہزار امریکی ڈالر کے برابر بنتی تھی، سکاٹ لینڈ کے اس گاو¿ں کے نام کر گیا۔